آرمی چیف سے پشاورزلمی ٹیم کی ملاقات، ٹیم کو جیت کی مبارکباد

آرمی چیف سے پشاورزلمی ٹیم کی ملاقات، ٹیم کو جیت کی مبارکباد

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل  2 کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی کی ملاقات ہوئی جس میں میں آرمی چیف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں جس میں آرمی چیف نے فائنل جیتنے پر انتظامیہ سمیت پشاور زلمی کی ٹیم کومبارک باد دی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی اد اکیا۔ آرمی چیف نے تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی انتظامیہ نے بڑی کوششیں کی . انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے. کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہیں اورپاکستان کا نام روشن کریں۔

آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے  بھی دیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے دے کرحیران کردیا

زلمی کی ٹیم اورانتظامیہ نے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم پاکستان کے محافظ اور جوان ہےاور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں