Daily Mashriq


دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردارکے بغیر ممکن نہیں،وزیر اعظم

دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردارکے بغیر ممکن نہیں،وزیر اعظم

ویب ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دہشت گردوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، مگر حکومت ان کی کھوج لگا رہی ہے دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردارکے بغیر ممکن نہیں۔

جامعہ نعیمیہ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  خون کی ہولی کھیلنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، ہماری مساجد اور دینی مدارس امن کا گہوارہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں اورمدارس کی تعلیم امن کی بنیاد پر استوار ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  دہشتگردی کی بنیادیں انتہا پسندی ہےاوردین کے نام پرانتہاپسندی پھیلائی جارہی ہے جب کہ  جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا گیا ہے۔

آج پاکستان اوردنیا بھرمیں اسلام کے نام پر ظلم کا بازارگرم ہے۔دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لئے علما مدد کریں، ہمیں فتووں سے آگے نکلنا ہے جب کہ دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ 

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقتدارمیں آ کرامن کے قیام کے لئے کمرکس لی۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج سمیت پولیس کے نوجوانوں نے بھی کلیدی کردارادا کیا۔

ملک کی سلامتی کے لیے ادارے بھی یک سو ہوئے،جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں