Daily Mashriq


جےیو آئی کسی صورت انضمام کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمن

جےیو آئی کسی صورت انضمام کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک:جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے تو اسے الگ صوبہ بنا دے ۔

جے یو آئی سیکریٹریٹ میں منعقدہ گرینڈ قبائلی جرگے میں قبائلی ایجنسیوں  کے سرکردہ عمائدین سے خطاب  کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کابینہ نے انضمام کی منظوری دی ہے لیکن فاٹا کے اراکین اس فیصلے سے مطمئن نہیں چندنہیں فاٹا کے بیشتر اراکین وفاقی کابینہ کے فیصلے سے اختلاف رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کسی صورت انضمام کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی قبائلی عوام کی مرضی کے بغیر انضمام درست نہیں دوبارہ یہ معاملہ قبائلی عوام  کے پاس ہم لے جائیں گے ٹھیک طریقے سے فاٹا کو صوبے میں شامل کیا جائے اور تحفطات دور کِیے جائیں یا  ریفرنڈم  کے ذریعے اس معاملے کو حل کیاجائے ۔

متعلقہ خبریں