پاک فوج نے طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کیں، جنرل جوزف کا اعتراف

پاک فوج نے طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کیں، جنرل جوزف کا اعتراف

ویب ڈیسک:

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کیں جو ہمارے لئے مفید ثابت ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل جوزف وٹیل نے اپنی بریفنگ کے دوران پاکستان کو امریکا کا اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کے ساتھ مصروف رہنے کی ضرورت ہے۔

 جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور ان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم سے انہیں حوصلہ ملا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نےکہا کہ پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کے حوالے سے بھارتی پالیسی بھی مشکلات کا باعث بن رہی ہے کیونکہ اس طرح جنوبی ایشیا میں جوہری تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں