اہم وکٹ گر گئی ، مولانا فضل الرحمن بے خبر

اہم وکٹ گر گئی ، مولانا فضل الرحمن بے خبر

ویب ڈیسک:جمعیت علماء اسلام  کے اہم رکن اور ایم پی اے مولانا عصمت اللہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست سےمستعفی ہ کرتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی  نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی مولانا عصمت اللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مولانا عصمت اللہ نے پی کے 62 کوہستان سے جمعیت علمائے (ف) کے ٹکٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،تعجب کی خبر یہ ہے مولانا فضل الرحمان پتہ بھی نہیں کہ  نا کی پارٹی کا اہم رکن  خیبر پختونخوا اسمبلی سے مستفی ہوگئے اور اور تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیار کی۔   

متعلقہ خبریں