Daily Mashriq

سابق وزیراعظم نواز شریف سے بلاول بھٹو آج ملاقات کرینگے

سابق وزیراعظم نواز شریف سے بلاول بھٹو آج ملاقات کرینگے

بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومرو اور حسن مرتضی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو دوپہر 2 بجے وفد کے ہمراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

  پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو صرف میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے ملاقات کرنے جارہے ہیں، ان کی اس ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کا مقصد ان کی مزاج پرُسی ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرنا تشویشناک ہے۔

چیئرمن پی پی سوموار کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کی عیادت کریں گے۔ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کا مقصد ان کی مزاج پرُسی ہے۔

حکومت کی جانب سے نواز شریف کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرنا تشویشناک ہے، 

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کو جواب دیا کہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے پیر تک انتظار کرنا پڑے گا۔محکمہ داخلہ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ نے پیپلزپارٹی کو آئی جی جیل خانہ جات سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے کی چھٹی کے باعث ملاقات کرانے کیلئے جیل عملہ دستیاب نہیں۔

متعلقہ خبریں