Daily Mashriq


خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ بلوچستان میں آج موسلا دھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، مکران اور نصیرآباد میں الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں