Daily Mashriq

دِیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

دِیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

دیر کے بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی مگر راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات برقرار ہیں ۔دیر میں برفباری نے مکینوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ اپردیر کے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر 5 سے 8 فٹ تک برف جمی ہوئی ہے۔ لواری ٹاپ،کمراٹ،ڈوگ سیاسن اورہاتن درہ سمیت کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگ اپنی مددآپ کےتحت راستےصاف کرنےمیں مصروف ہیں۔قدیر کلے اور پناغار میں 6 فٹ برف پڑںے سے گاڑی اور موٹرسائیکلیں بھی برف میں دھنس گئیں جس کے باعث مکینوں کے لیےعلاقے سے باہر نکلنا امتحان بن گیا ۔

 واری ٹنل کے اطراف بھی سڑک پر برف کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔خراب موسم سے متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت جلد راستوں کو بحال کرکے ان کی 

متعلقہ خبریں