Daily Mashriq


امریکا نے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

امریکا نے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر سے متعلق ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات خطرناک ہیں، وہاں نہ جائیں۔

  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور وادی میں خراب حالات کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکنے کیلئے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سیاحت کو خطرناک قرار دیا ہے۔

امریکی شہریوں کو مہاراشٹر، تلنگانہ اور مغربی بنگال کے سفر سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے پر امن جدوجہد جاری ہے، جسے دبانے کے لیے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔

متعلقہ خبریں