Daily Mashriq

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری  

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری  

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری دی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔ 

زلمی کپتان نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔ 

متعلقہ خبریں