Daily Mashriq


ڈان لیکس معاملے میں اصل ذمےدار وزیراعظم ہاوس تھا،خورشیدشاہ

ڈان لیکس معاملے میں اصل ذمےدار وزیراعظم ہاوس تھا،خورشیدشاہ

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  قوم کو ڈان لیکس سے متعلق بتایا جائے،کیا مسئلہ تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ڈان لیکس رپورٹ میں اصل ذے داروں کو بچا لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ  ٹویٹ سے متعلق پوری قوم بات کر رہی ہےقوم کو ڈان لیکس سے متعلق بتایا جائے خورشید شاہ نے کہا کہ یہ ملک کی سیکیورٹی اور اداروں کا مسئلہ تھا بیایا جائے کون سی رکاوٹ تھی اور مسئلہ کیسے حل ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈان لیکس معاملے میں اصل ذمے دار وزیر اعظم ہاوس ہی ہےخورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پپپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے پیپلز پارٹی اداروں   ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ آصف زرداری سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں