Daily Mashriq


مصباح الحق نے سرفراز احمد کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کا مشورہ دیدیا

مصباح الحق نے سرفراز احمد کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کا مشورہ دیدیا

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں تاہم اگر مناسب منصوبہ بندی اورمتحد ہوکرکھیلے توبہتر نتائج آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے، کپتان کو انگلینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔

کراچی میں رمضان کرکٹ کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اس سے کھلاڑیوں کا بہت فائدہ ہے۔

متعلقہ خبریں