Daily Mashriq


حکومت کہیں نہیں جارہی،یہ بات ذہن میں رکھیں،فوادچوہدری

حکومت کہیں نہیں جارہی،یہ بات ذہن میں رکھیں،فوادچوہدری

ویب ڈیسک"وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ عمران خان کاکوئی بھی ایجنڈاذاتی نہیں ہےہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بات ذہین میں رکھیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اسپوزیشن کی سیاست اپنے گھر اور بچوں کے لیے ہے  جب کہ عمران خان کی سیاست قوم کے لیے ہے یہ  واحدحکومت ہےجومولانا فضل الرحمان کےبغیرچل رہی ہے مولانافضل الرحمان جب تک حکومت میں ہوں،ان کیلئےسب کچھ ٹھیک ہے،فوادچوہدری کاکہناتھا کہ چھوٹےموٹےاختلافات ہوجاتےہیں،تحریک انصاف میں لیڈرشپ کافقدان نہیں عمران خان کاکوئی بھی ایجنڈاذاتی نہیں ہے عمران خان کی قیادت میں ملک بحران سےنکلا،فوادچوہدری کا کہناتھا کہ کہا تھا احتساب کے عمل میں مزید تیزی آئے گی اگرہم کرپشن پرسمجھوتہ کرلیں توتحریک انصاف کےووٹرزسےغداری ہوگی۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مذہبی سیاست سے جڑے ہیں اور اپنے مقاصد کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھے رکھا ہے۔جب تک محمد ﷺ کی ذات سے عشق نہیں تب تک مسلمان ہونے کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے فیصلے کو پڑھے بغیر ہی غلط قرار دیا، ایک دلیل والے کے پاس بندوق دوسرے دلیل والے کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، یہاں ریاست کی ناکامی یہ ہے کہ ایک دلیل والے کو دوسرے دلیل والے سے بچا نہیں سکی۔

متعلقہ خبریں