Daily Mashriq


وانامیں بڑے پیمانے پر جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

وانامیں بڑے پیمانے پر جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان،وانا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے مقامی ذرائع کےمطابق تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ ،غورلامہ، بیباک،ورمڑ پنگہ اورمانڈی کول میں دیار اور چلغوزہ کے درخت کاٹے جا رہے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ  روزانہ 20 سے 25 بڑے ٹرکوں میں یہ لکڑی افغانستان منتقل کی جاتی ہے۔مقامی انتظامیہ فی ٹرک 6 ہزار روپے وصول کر کے اس غیر قانونی کٹائی کو قانونی کردیتے ہیں،ذرائع کا دعوی ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ایکشن لینے کے لئے انکوائری رپورٹس وصول ہوئی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کمائی  کی وجہ سے خاموش ہے۔

متعلقہ خبریں