Daily Mashriq


خواجہ  برادران کی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے خلاف چئیرمین نیب کودرخواست

خواجہ  برادران کی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے خلاف چئیرمین نیب کودرخواست

ویب ڈیسک:خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے خلاف چئیرمین نیب کو درخواست دےدی۔

چیئرمین نیب کو درخواست دی گئی درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب نے ٹاک شوز میں مجھے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی اور میڈیا پر میرے خلاف انکوائری کا ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی نیب میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا میرے خلاف ایسے حالات میں انکوائری غیر جانبدار ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب لاہور سے تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو منتقل کی جائے۔

متعلقہ خبریں