Daily Mashriq

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیۖ کے موقع پر تمام تقریبات پر پابندیوں کی مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیۖ کے موقع پر تمام تقریبات پر پابندیوں کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے عید میلادالنبیۖ کے موقع پر تمام تقریبات پر پابندیوں کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضور اکرمۖ کے یوم ولادت کی تقریبات پر پابندیوں کا نفاذ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے جذبات کی یکسر توہین کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی مذہبی آزادی کے بھی منافی ہے۔ترجمان نے عالمی برادری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دوسری تنظیموں پر زور دیا ہے کہ عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور مذہبی حقوق کو ظالمانہ طریقے سے دبانے کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بحال سول سوسائٹی کے ارکان خصوصاً مغوی لڑکوں سمیت قیدیوں کورہا آرٹیکل 144 پبلک سیفٹی ایکٹ اور دوسرے کالے قوانین کا خاتمہ کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ آزادذرائع ابلاغ اورعالمی انسانی حقوق کے مبصرین کوعلاقے کادورہ کرنے کی بھی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ وہ کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کامشاہدہ کرسکیں۔

متعلقہ خبریں