Daily Mashriq

نوازشریف کی آج بیرون ملک روانگی منسوخ ؛ نام تاحال ای سی ایل میں موجود

نوازشریف کی آج بیرون ملک روانگی منسوخ ؛ نام تاحال ای سی ایل میں موجود

لاہور: خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوتشویشناک حالت کے بعد بھی حکومت نے تاحال لندن روانگی کی اجازت نہیں دی۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے، ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظرابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گذشتہ روزاسٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے غیرملکی ایئرلائن سے لندن کے لئے ٹکٹیں بک کرا رکھی ہیں، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اورڈاکٹرعدنان بھی لندن جائیں گے، نوازشریف کی لندن روانگی کی سمری وزارت قانون کو موصول ہو گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روزہوگا اوراسی اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سابق وزیراعظم کی قطرایئرویز سے جانے والی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ نواز شریف نے آج قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔

متعلقہ خبریں