Daily Mashriq

راحت فتح علی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

راحت فتح علی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

علیزے پروڈکشن کی پہلی فلم کیلئے راحت فتح علی کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا ٹائٹل گانا “سچ ” کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

 جہاں گانے میں اسکاٹ لینڈ میں بنائی گئی فلم کے خوبصورت مناظر شامل ہیں، وہیں گانے میں فلم کے کرداروں کو زندگی کے اتار چڑھاؤ کے درمیان ہنستے اور روتے دکھایا گیا ہے۔

اس گانے کی شاعرہ فاطمہ نجیب ہیں، جب کہ اس فلم کے تمام گانے میوزک ڈائریکٹر سیماب سین کے تخلیق کردہ ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اسکرین رائٹر کمڈ چوہدری نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات کاری ذوالفقار شیخ نے دی ہے۔

فلم کے مکالمے معروف پاکستانی ڈراما نگار حسینہ معین نے لکھے ہیں۔

 فلم کے نمایاں کرداروں میں علیزے شیخ، اسد زمان خان، ہمایوں اشرف، جاوید شیخ، نعمان مسعود، عظمی گیلانی، فضیلہ قاضی، ذوالفقار شیخ، تسمینہ شیخ اور دیگر شامل ہیں۔ اس فلم میں ذوالفقار شیخ کی بیٹی بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور فلم میں اپنی والدہ کی ہی بیٹی بنی ہے۔

 فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہوئی، جب کہ اسے اسی سال کے اختتام میں دسمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں