Daily Mashriq

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید

ڈیرہ اسماعیل خان  تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید جب کہ حملہ آورفرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاربلال اور یوسف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پولیس ناکہ پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے دہشت گرد دونوں اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ کانسٹیبل یوسف گلوٹی اور بلال ہتھالہ کے رہائشی تھے۔

ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود میں لطیف آباد کے رہائشی ایف آر پی اہلکار عبدالمالک  کی لاش ملی جو گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ انکی کسی کی ساتھ کوئی دشمنی نہی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں