Daily Mashriq

عدالتی نظام سےمتعلق مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں گے:ڈاکٹرفردو س

عدالتی نظام سےمتعلق مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں گے:ڈاکٹرفردو س

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات لانے کےلئے پرعزم ہے اور عدالتی نظام سے متعلق مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔

وہ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجوزہ اصلاحات کےلئے وزیرقانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے کارروائی جاری ہے۔

آصف علی زرداری کی صحت سےمتعلق ایک سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نجی ہسپتال کی بجائے صرف سرکاری ہسپتال کی رپورٹ کو قبول کرے گی اور پاکستان پیپلزپارٹی کوعلاج کےلئے یہی رستہ اختیار کرناچاہیے۔

متعلقہ خبریں