Daily Mashriq

صارفین اب انسٹاگرام کی نئی شکل دیکھ سکیں گے

صارفین اب انسٹاگرام کی نئی شکل دیکھ سکیں گے

سان فرانسسکو: سوشل نیٹ ورک کی مقبول اپیلی کیشن انسٹاگرام  کے صارفین اب اس ایپ کی نئی شکل  دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے  ہوئے’ڈارک موڈ‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے صارف اپنے طور پر ایپ کا انٹرفیس تبدیل کرسکتا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ فیچر بی ٹا ورژن پر موجود تھا لیکن اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔

انسٹاگرام کے آفیشل  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کمپنی کے سی ای او موسیری نے واضح کیا کہ فی الحال ’ڈارک موڈ‘ کو آئی او ایس 13 اور اینڈرائڈ10 ڈیوائسز پر  انسٹاگرام کے اپ ڈیٹ ورژن  کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ فیچر ان اینڈرائڈ 9 فونز کے لیے بھی قابل استعمال ہوگا جس میں ڈارک موڈ کی سہولت موجود ہو۔

اس سے قبل  یوٹیوب اور ٹوئٹر بھی ڈارک موڈ متعارف کراچکے ہیں جس میں صارف اپنی سہولت کے مطابق ایپلی کیشن کا انٹرفیس تبدیل کر تے ہیں۔ڈارک موڈ میں انٹرفیس کا پس منظر سیاہ اور ٹیکسٹ سفید رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور زیادہ تر افراد اس فیچر کو کم روشنی یا رات کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں