سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

11 ستمبر 2018 (16:04)

ویب ڈیسک:نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تصدیق کردی

بیگم کلثوم نواز کچھ عرصہ سے گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک  میں  زیرعلاج تھیں۔گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لائی جائے گی۔

ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی لندن پہنچے تو وہاں اچانک بیگم کلثوم نواز کی طبعیت اچانک بگڑ گئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا، دل کا دورہ پڑنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کو انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور پھر انہیں وینٹی لیٹر لگا دیا گیا جبکہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انہیں لائیو سپورٹ بھی دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مزیدخبریں