Daily Mashriq


وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا،وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 وفاقی کابینہ میں توسیع کےبعدمزید6نئے وزراء نے حلف اٹھالیا۔نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو ئی اور 6نئے وزرا سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔ علی محمد خان،عمر ایوب،حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف اٹھا لیاجبکہ مراد سعید،محمد شبیرعلی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا ،وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں