Daily Mashriq


مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کو تسلیم کیا،خورشیدشاہ

مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کو تسلیم کیا،خورشیدشاہ

ویب ڈیسک:ملک کی مفاد کی خاطرمبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کو تسلیم کیا۔خورشیدشاہ

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہِوئےرہنما پیپلز پارٹی کا خورشیدشاہ نے کہناتھا کہ دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے، انتخابی نتائج کو پہلے بھی ماننے سے انکار کیا، اب بھی کرتے ہیں، ،ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کو تسلیم کیا، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے بھی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ملکی مفاد میں بہت سے معاملات میں خاموشی اختیار کی،موجودہ حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گےسابقہ حکومت کو بھی پانچ سال پورا کرنے کا موقع دیاتھا۔ ان کامزید کہناتھا کہ سی پیک پر یوٹرن کے خطرناک نتائج نکلیں گے، یہ کنفیوز حکومت ہے جس کی سوچ ناپختہ ہے اور استحکام نہیں، وہ صرف باتیں کرتی اور ڈکٹیشن لیتی ہے، پھر اپنی ہی باتوں کی تردید کرتے ہیں، یہ کوئی جلسہ عام نہیں کہ تقریر کرکے یوٹرن لے لیا، اب یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔

 

متعلقہ خبریں