Daily Mashriq

امریکا نے کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکا نے پاکستان میں ہونے والے حملوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لبنان کی حزب اللہ، ایران کی پاسداران انقلاب، القاعدہ، فلسطین کی حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سیمت دیگر تنظیموں سے وابستہ کئی افراد کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کے 2018 میں ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد مفتی نور ولی محسود کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مفتی نور ولی محسود کی قیادت میں کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں