کراچی: مواچھ گوٹھ سے 5 بین الاقوامی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار

کراچی: مواچھ گوٹھ سے 5 بین الاقوامی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک:رینجرز نے کراچی میں بروقت کارروائی کر کے  شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نےمواچھ گوٹھ کراچی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی تربیت یافتہ5 دہشتگروں  اور ایک سہولت کارکو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں نےشام اور  افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ریجرز مقابلے میں رینجرز کے 2 اہل کار بھی شہید ہوئےجبکہ  رینجرز پر حملے کے دوران ایک دہشتگرد زخمی ہوا ۔کرنل قیصر  ک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار کئے گِئے ملزمان میں طاہر زمان ،جاوید سواتی ،بلال ،فرحان صدیقی اوردرمحمد شامل ہیں جبکہ محمد نواز کو دہشت گرد جاوید سواتی کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔کرنل قیصر کا کہنا ہے کہ طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی محمدنوازنےدہشتگردجاویدسواتی کومیڈیکل کی سہولت فراہم کی اور پھر دہشت گرد نواز القاعدہ میں شامل ہوا،محمد نواز آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر بھی  ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم بلال قتل کی8 وارداتوں میں ملوث رہااورسانحہ صفوراکےمرکزی ملزم طاہرکاقریبی ساتھی بھی ہے۔

کرنل قیصر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد ''را'' سے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے۔دہشتگردوں سےبرآمدلیپ ٹاپ سےاہم تنصیب کی تصاویراورملک دشمن لٹریچر بھِی ملا۔آخر میں کرنل قیصر نے شہرویوں سے اپیل کی کہ رینجرز کو مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ دہشتگردی پر قابو پایا جائے۔  

متعلقہ خبریں