Daily Mashriq


کوئٹہ میں دھماکہ، 16فراد جاں بحق،30زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ، 16فراد جاں بحق،30زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں آج صبح ایک دھماکے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے۔

 مسلح افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس طرح کےاقدامات سے دہشت گردوں کی باقیات کےخاتمے کے حوالے سے قوم کا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

  وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

 دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ایک بیان میں وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ملک میں امن تباہ کرکے ترقی کے عمل کوسبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر عوام نے دہشت گردی کی عفریت کا جراتمندی سے سامنا کیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

 وفاقی وزیر نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے درجات کی بلند ی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بلوچستان کے گورنرامان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرجام کمال خان اورپنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کوئٹہ میں ہزارگنجی سبزی منڈی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے سوگوارخاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔

متعلقہ خبریں