Daily Mashriq


ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدرکی پاکستان میں اصلاحاتی عمل کی تعریف

ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدرکی پاکستان میں اصلاحاتی عمل کی تعریف

ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر   تاکہیکو ناکاؤ نے پاکستان میں اصلاحاتی عمل کو سراہا اور بینک کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 وہ واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسد عمر سے گفتگو کررہےتھے۔

 فریقین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کےجاری رابطے آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ نے جنوبی ایشیا کےلئے عالمی بنک کےنائب صدر Hartwing Schafer کی سربراہی میں بینک کی ٹیم کےساتھ ملاقات میں عالمی بنک کے پاکستان کےلئے منصوبوں اور پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے زیر غور منصوبوں اور ان شعبوں کا جائزہ لیاجن کے تحت عالمی بنک پاکستان میں اپنی سرگرمیاں مزید بڑھا سکتا ہے۔

وزیرخزانہ نے عالمی بنک کی ملٹی  لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وجے  ایار کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی ۔

فریقین نے حکومت کی نجکاری پالیسی اور ملک میں سرکاری اور نجی شراکتی عمل کو توسیع دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کی ٹیم نے وزیرخزانہ کو پاکستان میں اپنے حالیہ منصوبوں سے آگاہ کیا ۔انہو ں نے بتایا کہ ایجنسی اب پاکستان میں اپنے منصوبوں کا دائرہ بڑھانے کی خواہاں ہے۔

  واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارے عالمی بنک کے وزرائے خزانہ کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

 انہوں نے ملک میں اقتصادی صورتحال ،اصلاحات کےلئے کوششوں اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون اور قانون پر عملدرآمد کے لائحہعمل کو مضبوط بنانے کےلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب محمد Al Jadaan سے بھی ملاقات کی ۔

 سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کو سعودی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ اورسعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کےلئے ملازمتوں کے مواقع سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں