Daily Mashriq

سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ روپے حاصل ہوئے،وزیراعظم

سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ روپے حاصل ہوئے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سی ڈی اے کے پلاٹوں کی سب سے بڑی نیلامی سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں جو سب سے زیادہ وصولی ہے۔

 آج صبح ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ترقی سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ ماضی میں غیرشفاف اور بد عنوانی کے باعث کتنی رقم ضائع ہوئی۔

  سی ڈی اے نے اس ماہ کی آٹھ  سے گیارہ تاریخ تک اسلام آباد میں رہائشی و کاروباری پلاٹوں کی نیلامی کی تھی۔

متعلقہ خبریں