Daily Mashriq


حکومت معیشت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پرکام کررہی ہے،وزیرخزانہ

حکومت معیشت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پرکام کررہی ہے،وزیرخزانہ

وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت معیشت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پرکام کررہی ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف مشن شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیاہے اور یہ فیصلہ قومی معیشت کے بہترین مفاد میں کیاگیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کاوفد تکنیکی معاملات طے کرنے کے لئے آئندہ چندہفتوں میں پاکستان پہنچے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اسدعمرنے کہاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے لوگوں کامعیار زندگی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی خواہش کااظہارکیاتھا اورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ترکمانستا ن کے سااتھ گیس معاہدے پردستخط کئے گئے ہیں جبکہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی جلدکرلیاجائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کو طویل عرصے سے ادائیگیوں کے توازن میں بحران کاسامناہے اور ہم گزشتہ غلط فیصلوں کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کی حکومتوں نے بھی آئی ایم ایف کے پروگراموں پرعملدرآمدکیاتھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارے عالمی بنک کے وزرائے خزانہ کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

 انہوں نے ملک میں اقتصادی صورتحال ،اصلاحات کےلئے کوششوں اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون اور قانون پر عملدرآمد کے لائحہعمل کو مضبوط بنانے کےلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب محمد Al Jadaan سے بھی ملاقات کی۔

 سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کو سعودی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ اورسعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کےلئے ملازمتوں کے مواقع سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں