Daily Mashriq


صدر, وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

صدر, وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات دہشتگردی کےمکمل خاتمے کے لیے قوم کے عزم کومزید پختہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکام سے دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

وزیراعظم نے شہداءکےدرجات کی بلندی کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں