Daily Mashriq


پاکستان ون ڈے کپ فائنل

پاکستان ون ڈے کپ فائنل

پاکستان ون ڈے کپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائےگا۔ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا ئے گا۔ 

راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری راونڈ میچ میں پنجاب نے سندھ کو6وکٹوں سے ہرا دیا۔ سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر295رنز بنائے۔عمر امین 83اور آصف علی 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پنجاب کے سہیل تنویر اورفہداقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پنجاب نے مقررہ ہدف انتالیس ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ خرم منظور نے شاندار سنچری سکورکی ۔ انہوں نے ایک سو اڑسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔

متعلقہ خبریں