Daily Mashriq


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی  پُر امن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ طالب علم شہید ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کپواڑا کے علاقے ہنڈواڑا میں نام نہاد پولنگ کے خاتمے پر سیکڑوں کشمیری نوجوان جمع ہو گئے اور بھارتی تسلط کے خلاف شدید نعرے بازی کی، قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 سالہ کشمیری طالب علم اویس میر شہید ہو گئے۔ہندواڑا کے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر رؤف کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے طالب علم کو کئی پیلٹ گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی گولیاں جان لیوا ثابت ہوئی، ایک اور نوجوان کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی اور کشمیری نوجوانوں نے نام نہاد الیکشن کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے کیے اور انتخابی عمل کو ڈھونگ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں