Daily Mashriq

اداکار فیروزخان نےپرستاروں کو خوشخبری سنادی

اداکار فیروزخان نےپرستاروں کو خوشخبری سنادی

شوبزستاروں کے مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ، ان کی شادیاں ہوں یا زندگی کا کوئی خاص لمحہ، مداحوں کیلئے ہر لمحہ اہمیت رکھتا ہے۔ اداکار فیروز خان نے بھی اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ ان کی فیملی میں ایک ننھے مہمان کا اضافہ ہونے والا ہے۔

 نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں فیروز خان نے بتایا کہ وہ اور علیزے اپنی پہلی اولاد کو ویلکم کرنے والے ہیں۔ فیروز نے بے انتہا خوشی کا اظہارکیا اور پہلی بار باپ بننے کے لمحے کوخاص قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

 فیروز خان کی مہندی میں حمائمہ ملک اور دعا ملک کا ڈانس,فیروز خان کا کہنا تھا کہ اس خبر سے میں فکرمند نہیں ہوں کیونکہ میں نے وہ زندگی دیکھ رکھی ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، میں نے معجزے رونما ہوتے دیکھے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ زندگی پر میرا کوئی اختیار نہیں لیکن یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ منزل کی جانب سب سے بہترین چیز ہوگی اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔

 فیروز خان کی دلہن کا انتخاب کب اور کیسے ہوا؟

 حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں فیروز اور ان کی اہلیہ علیزے کی تصویر دیکھ کر ان کے پرستار اس حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔

 اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی اداکارفیروزخان کی شادی مارچ 2018 کے آخرمیں سرانجام پائی تھی، فیروزخان کی دلہن کا تعلق شوبزسے نہیں ہے۔

 اس سے قبل اداکارہ سجل علی اورفیروزخان کی گہری دوستی کے باعث افواہیں گرم تھیں کہ دونوں جلد 

متعلقہ خبریں