Daily Mashriq


بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

مال روڈ فلسطین چوک پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 پاک افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا مال روڈ فلسطین چوک پر ہوا ہے، یہاں ایک مارکیٹ بھی ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد دھماکے کے وقت موجود تھی، جب کہ جائے وقوعہ کے قریب ایک شاہراہ سے فورسز کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف فورسز کی گاڑی ہی ہوسکتی ہے، کیوں کہ سب سے زیادہ نقصان فورسز کی گاڑی کو ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں