Daily Mashriq

وطن کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدار میں پوشیدہ ہے، صدر عارف علوی

وطن کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدار میں پوشیدہ ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدارمیں پوشیدہ ہے۔

صدر مملکت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کادن حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادتازہ کرتاہے، حضرت ابراہیمؑ نےاپنےلخت جگرحضرت اسمعیلؑ کی قربانی کےلیےپیش کیا، اللہ تعالیٰ نےحضرت ابراہیمؑ کاعمل مسلمانوں کےلیےعبادت قراردیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ آج کا دن عزم وایثاراوراعلیٰ کردارکانمونہ ہے، ایثاروقربانی حضرت محمدؐکےاسوہ حسنہ کابنیادی پہلوبھی ہے، وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدارمیں پوشیدہ ہے۔

متعلقہ خبریں