Daily Mashriq

عید پر فریال تالپور کو جیل منتقل کرنا انتقامی سیاست ہے، بلاول بھٹو زرداری

عید پر فریال تالپور کو جیل منتقل کرنا انتقامی سیاست ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید پر فریال تالپور کو جیل منتقل کرنا انتقامی سیاست ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کیس میں گرفتار اپنی پھوپھی فریال تالپور کو جیل منتقل کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے برخلاف ایک قیدی خاتون کو رات بارہ بجے جیل منتقل کردیا جائے؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عید کے موقع پر فریال تالپور کو جیل منتقل کیا جانا انتقامی سیاست کا حصہ ہے، مسلسل عدالتوں کا سامنا کرنے والی بیمار قیدی خاتون کی یوں تذلیل کرنا قابل افسوس ہے،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں قوانین کے ساتھ ہماری تہذیب اور روایات کی بھی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں، یہ وقت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کا تھا، لیکن عمران خان کشمیر کی حساس صورت حال کے موقع پر انتقامی سیاست میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کے عملے نے کرپشن کیس میں گرفتار فریال تالپور کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں