Daily Mashriq

خیبرپختونخوا حکومت کا170 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا170 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے نتھیا گلی میں عام لوگوں کے لئے گورنر ہاوس، وزیراعلی ٰ ہاوس، سپیکر ہاوس اور کرناک ہاوس سمیت ایک سو ستر سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت اور امور نوجوانان کے صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہا کہ یہ اقدام سرکاری عمارتوں تک عوام کو رسائی دینے کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کرنے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سرکاری اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے آمدن بڑھانے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملےگی۔

 صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سیاحت ایکٹ کی منظوری دی ہے جسے منظوری کےلئے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں