Daily Mashriq


شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کےحملےمیں پاک فوج کے2اہلکار شہید۔

شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کےحملےمیں پاک فوج کے2اہلکار شہید۔

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کےافسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی،

عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔

جبکہ 21سالہ سپاہی بشارت کا تعلق  گلگت کے گاؤں ڈینیور سے تھا،سپاہی بشارت 3سال قبل فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں