Daily Mashriq


کہانیاں نہیں ثبوت پیش کیے جائیں ،سپریم کورٹ کی نیب پربرہمی۔

کہانیاں نہیں ثبوت پیش کیے جائیں ،سپریم کورٹ کی نیب پربرہمی۔

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ نیب کہانیوں کی بجائے ثبوت پیش کرے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس کھولنے کیلئے نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مظہر عالم نے استفسار کیا کہ کیا حدیبیہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پاناما مقدمے کے فیصلے میں ہدایات تھیں، اور کیا جے آئی ٹی سفارشات پر عدالت نے حدیبیہ کیس سے متعلق کوئی ہدایت دیں۔ وکیل نیب عمران الحق نے کہا کہ حدیبیہ کا ذکر پاناما فیصلے میں نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کہانیاں نہ سنائیں، استغاثہ نے چارج بتانا ہوتا ہے، بیانات چھوڑیں اور شواہد پیش کریں، ملزمان پر لگایا جانے والا الزام بتائیں۔

متعلقہ خبریں