Daily Mashriq


ترک اور روسی صدورنے بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کوخطرناک قراردےدیا۔

ترک اور روسی صدورنے بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کوخطرناک قراردےدیا۔

ویب ڈیسک:ترکی اور روس کے صدور نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کو خطے کے امن کےلیے خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے مشرق وسطیٰ ایک نئی آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن ایک روزہ دورے پر انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی اور بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں صدور نے امریکی اعلان کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 

مشرق وسطیٰ پہلے ہی تنازعات میں گھرِا ہوا ہے اور اب امریکی صدر کے اعلان نے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے، اس اقدام سے امن عمل کو شدید دھچکا پہنچے گا اور پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

متعلقہ خبریں