Daily Mashriq


فلمی دنیا اور کرکٹ کی نئی جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

فلمی دنیا اور کرکٹ کی نئی جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ویب ڈیسک:بھارت کی نو بیاہتا جوڑی ویروشکا (انوشکا اور ویرات کوہلی) کی شادی پر بھارتی اسٹارز کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز بھی بے انتہا خوش ہیں اوردونوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

ہزاروں افواہوں اور قیاس آرائیوں کے  بعد بالآخر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کو جہاں ان کے چاہنے والے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستان اور بھارت کے اسپورٹس اسٹارز کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی کرکٹ کے سابق آل راؤنڈر اور ہر دلعزیز کھلاڑی شاہد آفریدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی خوشیاں ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کوہلی اورانوشکا شرماکیلئے  زندگی کی نئی اننگز پر نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

عمر اکمل نے بھی ویرات اور انوشکا کے لیےنیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہا کہ آپ کا پیار ہمیشہ یونہی چمکتا رہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے دونوں اپنی شادی کے دن بہت خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں