Daily Mashriq


مسئلہ فلسطین اور کشمیر سےمتعلق اپنےاصولی موقف پر قائم رہیں گے،آرمی چیف

مسئلہ فلسطین اور کشمیر سےمتعلق اپنےاصولی موقف پر قائم رہیں گے،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابوعلی نے ملاقات کی اور فلسطین کاز کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر ایشو کے ساتھ مسئلہ فلسطین کابھی حل چاہتاہے، دونوں ایشوز کو پاکستانی عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے،

ہم کشمیر و فلسطین پر اپنے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے اور نام نہاد قبضے کی حقیقت سے قطع نظر اصولی موقف پر قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں