Daily Mashriq


دو طرفہ سیریز کیس: بھارت کا پاکستان سے اخراجات کی مد میں رقم کا مطالبہ

دو طرفہ سیریز کیس: بھارت کا پاکستان سے اخراجات کی مد میں رقم کا مطالبہ

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑ گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیس کے اخراجات کی مد میں پاکستان سے 15 کروڑ روپے مانگ لیے۔

پاکستان آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں باہمی سیریز معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث زر تلافی لینے کی درخواست ہار گیا تھا۔ جس کے بعد اب بھارت نے پی سی بی سے قانونی اخراجات کی مد میں 15 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے  آئی سی سی کی  ڈیسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تنازع پر ہمارے 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے لہذا کیس ہارنے پر ہمارے قانونی اخراجات اب پاکستان کرکٹ بورڈ پورے کرے۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ پورا نہ کرنے پر بھارت کیخلاف 63 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا تھا جس میں فیصلہ پی سی بی کے خلاف آیا تھا۔

متعلقہ خبریں