Daily Mashriq

عاصم اظہرامریکی بینڈکےساتھ ملکرکچھ نیاکرنےکوتیار

عاصم اظہرامریکی بینڈکےساتھ ملکرکچھ نیاکرنےکوتیار

پاکستان کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹس میں مصروف عاصم اظہرکریویلا کے نئے البم “زیرو” کا گانا “پیراڈائز ” پروڈیوس کریں گے۔

کریویلا نے اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔ البم میں کل 11 گانے شامل کیے جارہے ہیں جن میں سے ایک گانے “گڈ آن یو” کی مختصر ویڈیو گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں 11 گانوں کا نام دیکھا جاسکتا ہے جس میں عاصم کا گانا “پیراڈائز ” پانچویں نمبر پر ہے۔

البم کے 4 گانے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک عاصم اظہر ہیں۔

کریویلا بینڈ دراصل 2 پاکستانی نژاد امریکی گلوکاراؤں یاسمین یوسف اور جہان پرمشتمل ہے جن کے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ دونوں 2007 سےمیوزک سے وابستہ اورمتعدد گانے ریلیزکرچکی ہیں۔

اس بینڈ کو متعدد امریکی ریاستوں سمیت متعدد جنوبی امریکی ، یورپی ممالک اور بھارت سمیت پاکستان میں بھی شہرت حاصل ہے۔

البم زیرو 31 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگا یعنی عاصم اظہر کا گانا ” پیراڈائز” سننے کیلئے ہمیں اگلے سال کا انتظارکرنا ہوگا

متعلقہ خبریں