زینب قتل کیس،ملزم پر فرد جرم عائد

زینب قتل کیس،ملزم پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی۔

 

 ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر استغاثہ کے گواہوں نے شہادتیں قلمبند کرائیں۔سماعت کے بعد عدالت نے ملزم عمران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا۔ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔21 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تفتیشی اداروں کو 72 گھنٹوں کی مہلت دی۔جس کے بعد 23 جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کی۔

متعلقہ خبریں