پی ایس ایل 3، انتظامات

پی ایس ایل 3، انتظامات

غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن نے پی ایس ایل 3کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کواطمینان بخش قراردیا۔

ویب ڈیسک : کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری ایڈیشن کے فائنل میچ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل ہوگئی، اس موقع پر ریگ ڈکسن کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ7 دن میں پیش کردوں گا۔سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور پریزینٹیشن بہت مفصل اوربھر پور رہی جس سے میں بہت مطمئن ہوں اور یہ میری رپورٹ کی تیاری کے لیے سود مند رہیں گی لیکن کچھ معاملات پر تبادلہ خیالات کرنا ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں مثبت توقعات ہیں۔

متعلقہ خبریں