Daily Mashriq

آسما قتل کیس، گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

آسما قتل کیس، گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

مردان میں قتل کی گئی آسما کے قتل میں گرفتار ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

ویب ڈیسک : آسما قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد نبی کو مردان کے سینئر سول جج عاصم ریاض کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جس پر عدالت نے محمد نبی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ 13 جنوری کو چار سالہ آسما کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب سے اغواء کیا تھا جبکہ اگلے روز اتوار کی صبح قریبی واقع گنے کے کھیتوں سے آسما کی لاش برآمد ہوئی تھی

متعلقہ خبریں