Daily Mashriq

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر جاں بحق

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر جاں بحق

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، واقعہ میں متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں