Daily Mashriq

،،ذائقہ سوا ت کا،، کے نام سے میوزک اور فوڈ فیسٹیول

،،ذائقہ سوا ت کا،، کے نام سے میوزک اور فوڈ فیسٹیول

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے نوجوانوں کی تنظیم ''رنگونہ'' کی جانب سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''ذائقہ سوات کا '' کے نام سے فوڈ، میوزک اور مشاعرہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ میلہ میں میوزک شو میں پشتو کی معروف گلوکارہ لیلیٰ خان سمیت متعدد گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ودودیہ ہال میں خوراکی سٹال لگائے گئے تھے، جن میں لوگوں نے سرد موسم میں گرم گرم خوراکوں کا مزہ لیا۔ فیسٹیول میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سوات کے معروف شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔

متعلقہ خبریں